جاپان،ایئرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم، خوفناک آتشزدگی تاہم 367 مسافر محفوظ رہے



جاپان میں ایئرپورٹ پر 2 طیاروں کے تصادم کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام 367 محفوظ رہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔تصادم کے بعد ایئربس اے تھری فائیو زیرو میں آگ لگ گئی۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ٹوکیو ائیر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کی کھڑکیوں سے آگ کو نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post