کوہلو،کیچ ، بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کی حمایت کرنے پر 14لیویز اہلکاروں سمیت 44 ملازمین معطل

 


کوہلو محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 14 لیویز اہلکار معطل۔ 

ڈپٹی کمشنر کوہلو نے محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 14 لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ 


خیال کیا جارہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حالیہ لانگ مارچ کی حمایت کرنے یا اسکی تشہیر پر بلوچستان بھر میں سرکاری محکموں کے ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں۔

اس طرح تربت  میں بالاچ مولا بخش دھرنا اور ریلی کی حمایت کے الزام میں ضلع کیچ کے 30 سرکاری ملازمین ملازمتوں سے معطل کردیئے گئے ہیں۔

بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ میں شرکت پر مارچ منتظمین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔جبکہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان ،سندھ ڈیرہ غازی خان میں بھی نکالے جانے والے ریلیوں میں شرکت کرنے والے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے کارکنوں کیخلاف بھی مختلف تھانوں میں سہرہوں کو بلیک میل کرنے کی خاطر ایف آئی آر کاٹے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post