خیبر پختون خوا ہ کے ضلع لکی مروت ک میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی نعشیں برآمد ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 10 افراد ھلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ھلاک ہونے والوں میں 2مرد،2 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔ ھلاک ہونے والوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکے ہیں ۔