ڈیرہ بگٹی سوئی فوج کشی فضائی بمباری جاری



بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں سونہاری مٹ، دلبر مٹ، سردار پٹی اور زرانی میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی  فوج کشی شروع کردی ہے۔ 

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کی جانب سے مزکورہ علاقوں کو گھیرے میں لیکر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ گوخانی پٹی کے علاقے میں شدید بمباری کی گئی  ہے ،جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مقامی لوگوں کے مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ علاقہ مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post