بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج



ضلع خضدار کے تحصیل نال میں بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مذکوہر افراد میں ڈاکٹر صبحیہ بلوچ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ، وہاب بلوچ، گلزار دوست اور دیگر منتظمین شامل ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان لوگوں فوج اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کی ہے اور لوگوں کو اشتعال دلایا ہے۔

‏سمی بلوچ نے ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ مجھ سمیت لانگ مارچ کے دیگر شرکاکے خلاف دہشت گردی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر انتظامیہ اور مقتدرہ قوتوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ  اس سے پہلےبھی اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں ‏اور نہ آگے چل کر ہونگے۔

کیوں کہ ہمارا ایک پرامن مارچ ہے، ہمارے مطالبات جائز اور قانونی ہیں اور یہ جدوجہد لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post