آواران نودڑہ فوج کشی ،جنگلات اور موجود زیارت کے مسافر خانے جلادیئے



آواران اطلاعات کے مطابق چار روز قبل فورسز نے فوج کشی کرتے ہوئے آواران پیراندر سورک ندی میں واقع درگاہ  زندہ پیر سمیت آس پاس کے جنگلات مزریاں جلادیئے تھے ۔

اس طرح بتایا جارہے کہ فورسز نے مزید فوجی کشی پھیلاکر  مذکورہ دن  آواران نوندڑہ کے علاقہ میں بھی گھس گئے تھے جہاں   جنگلات جلائے جانے علاوہ وہاں موجود  محمد پیر زیارت کے مسافر خانہ  کو بھی جلادیا تھا ، تاہم علاقہ میں مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات بارے معلومات بروقت نہیں مل پائے تھے ۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے علاقہ کے قیمتی درخت اور مزریوں کے جنگلات کو فوج نے مکمل جلادیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post