کیچ کے علاقے سامی میں منگل بدھ کی درمیانی رات پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حملے کے وقت متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔
فائرنگ اور دار دھماکوں کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
جبکہ مذکورہ حملے کی ذمہداری بھی تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئ ہے۔