*بلو چستان فائرنگ اور حادثات میں 8 افراد ہلاک، 1 زخمی



بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں گھریلوناچاکی کے سبب  صلاح الدین ولد فتح محمد اور داد محمد ولد داداللہ  نامی دو افراد نے فاطمہ بنت محمد بخش نامی خاتون کو  گھر میں گھس کر  فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور انہیں گھیر کر گرفتاری کی ہدایت کی مگر ملزمان نے گرفتاری دینے کے بجائے لیویز فورس پر فائرنگ کی ۔

جوابی فائرنگ میں صلاح الدین نامی ملزم موقع پر ہلاک اور ان کا ساتھی داد محمد زخمی ہوگیا جسے لیویز فورس نے اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان منگچر کے علاقے زرد عبداللہ کے علاقے کلی چاہ مست میں لانگو قبائل رئیس خیل کے ایک ہی طائفہ کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں گلوکار نوجوان فیض اللہ لانگو ولد ڈاکٹر محمد ایوب لانگو رئیس خیل ہلاک ہو گیا۔ 

انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

ضلع واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی میں موٹر سائیکل اور گاڑی تیز رفتار گاڑی  درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد  حادثہ کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے ۔ 

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے خاران روانہ کر دیا گیا، جہاں راستے میں 3 افراد ھلاک ہوگئے ۔ ھلاک افراد کا  تعلق نوشکی اور حرماگے شاہوگیڑی جبکہ زخمی کا تعلق شال سے بتایا جارہاہے ۔ 

 دریں اثناء بولان کے علاقے مچھ کے قریب گزشتہ شب پیر پنجہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد لال بخش اور بابل موقع پر ہلاک  ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیئے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post