فورسز نے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ 2 کارندوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا



ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے زرین بگ دشت میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران اپنے سہولت کار مقامی ڈیتھ اسکوئڈ دو کارندوں ناصر عرف پیٹر اور ساجد نامی مخبروں  کو آزادی پسند سمجھ کر گولیوں سے چھلنی کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد قبل ازیں ایک آزادی پسند مسلح تنظیم سے منسلک رہے ہیں اور بعد میں سرینڈر کرکے حکومتی حمایت یافتہ مسلح جتھے (ڈیتھ اسکواڈز) کا حصہ بن گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے کے گرد نواح میں پاکستانی فورسز فوج کشی  میں مصروف ہیں جہاں مذکورہ دونوں افراد مبینہ طور پر فوج کی سہولت کاری کررہے تھے کہ اس دوران فورسز کا قافلہ علاقے سے گذررہا تھا۔جنھیں مسلح دیکھ کر قتل کردیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو بلوچ آزادی پسند سمجھ کر قتل کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post