قلات: فوجی کشی دوران ھلاک ہونے والے دونوں افراد کی تدفین کی گئی ۔ تربت مغوی شخص کی نعش برآمد



بلوچستان کے علاقے قلات کے مشہور پہاڑی سلسلہ ناگاھو میں گذشتہ ہفتے قابض پاکستانی  ڈرون کے میزائل داغنے  دوران  علاقہ کے دو افراد نجیب اللہ لہڑی اور عامر نامی افراد ھلاک ہوگئے تھے ، کی تدفین کلی قمبرانی قبرستان میں کردی گئی ہے ۔  جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

آپ کو علم ہے  قلات میں گزشتہ ماہ 28 نومبر کو فوجی کشی  کے دوران مسلح جھڑپ  میں دو افراد ھلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس فوجی کشی دوران  پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد سے مغوی شخص کی  نعش برآمد۔پولیس کے مطابق ہفتے کے دن تمپ میں فضل ولد تاج محمد نامی مقامی شخص کی نعش برآمد ہوا ہے  جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مقتول کو کچھ دن پہلے کورجو تمپ سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا جس کی نعش آج برآمد ہوا۔ انتظامیہ نے نعش تحویل میں لے کر تربت اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post