پنجاب میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی آر جی



صادق آباد : بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گذستہ شب پنجاب صادق آباد میں سوئی، بلوچستان سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ ہماری اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post