بولان مستونگ نوشکی روڈ حادثات خاتون سمیت 3 افراد ھلاک 8 زخمی




بولان کے علاقہ بالاناڑی کے قریب مرکزی شاہراہ پر لیویز گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے باعث دو لیویز اہلکار ھلاک ہو گئے۔ ھلاک لیویز اہلکاروں برکت مہیسر اور زاہد تالپور کے میتوں کو سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 مستونگ میں شال کراچی  شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں ٹوڈی کار اور گاڑی میں تصادم کے باعث ایک خاتون ھلاک جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فرچونر گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کی فیملی سوار تھی، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا زخمیوں اور ھلاک افراد کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء  نوشکی میں کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تین زخمیوں کو مزید علاج کے لئے شال ریفر کر دیاگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post