آواران آرمی کی مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ ھلاکتوں کا خدشہ



بلوچستان ضلع آواران  تحصیل مشکے  کے معروف علاقہ منگلی میں واقع پاکستانی قابض آرمی کی مرکزی کیمپ پر گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے  راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے مرکزی مورچہ کو نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار موقع پر ھلاک ہوا ۔ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت متعدد اہلکاروں کے ھلاکت کا خدشہ ہے کیوں کہ حملے کے فورا بعد جنگی ہیلی کاپٹر مذکورہ کیمپ پہنچ گئے ،جہاں سے ھلاک اور زخمیوں کو اٹھاکر لے گئے ،اس طرح پیر کی الصبح بھی پیلی کاپٹر مذکورہ کیمپ پہنچ گئے۔ جس کے بعد علاقہ میں فضائی سرچ آپریشن شروع کردی گئی  ہے ۔ 

آخری اطلاع تک آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے، مگر مزکورہ مرکزی کیمپ پر اکثر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار حملے کرتے رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post