ضلع آواران پاکستانی فورسز کی فضائی آپریشن جاری



بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقہ گواش ،دراسکی اور مشکے کور سمیت آس پاس کے  پہاڑوں اور ندی نالوں میں پیر کی الصبح سے پاکستانی فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹر نیچی پرواز کرکے سرچ آپریشن کر رہے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ بعض جگہوں پر ہیلی کاپٹروں نے  شیلنگ  بھی کی ہیں۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق دراسکی ندی جوکہ ضلع آواران کو ضلع واشک ،اور ضلع پنجگور سے ملانے ولا واحد عام گزرگاہ بھی ہے جس سے روزانہ درجنوں مسافر گاڑیاں آتے جاتے ہیں ۔ آپریشن دوران بعض اوقات ہیلی کاپٹر  مسافر گاڑیوں اور اونٹ ،گدھوں کے کاروانوں کو بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ 


آخری اطلاع تک ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی وجہ سے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کے بارے معلومات ملنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post