بلوچ جہد آزادی کے معتبر نام میر لونگ خان مینگل، اور نامور مصنف شاعر و سیاستدان میر گل خان نصیر مینگل کی بھتیجی ،سابق گورنر و،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ امیر الملک مینگل کی بھابھی بلوچستان کے نامور شاعر اور جہدکار استاد مرید بلوچ کی والدہ ماجدہ قضائے انقال کرگئیں۔
مرحومہ بلوچ جہدکاروں کے کمکار اور آزادی کی داعی تھیں ۔ آپ 1973 میں بلوچ جہدکاروں کو کمک پہنچانے میں پیش پیش رہی تھیں جبکہ اس دوران اپنے بچوں کی تربیت قومی جہد کے حوالے سے کرتی رہیں۔
بلوچ سیاسی سماجی حلقوں سمیت مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے افرادنے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلے دعا کی ہے ۔