گوادر سے مزید دو نوجوان جبری لاپتہ , کیچ سے لاپتہ شخص بازیاب



بلوچستان  ضلع گوادر سے 14 نومبر کو پاکستانی فورسز نے حبیب ولد ڈاکٹر رحمت اللہ سکنہ گوادر نیاآباد کو گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔


جبکہ گوادر سے ایک اور نوجوان علی ولد جمعہ کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔


دریں اثنا تربت ناصرآباد سے لاپتہ مشکے کا رہائشی شخص بازیاب ہوگیا۔


 مشکے آواران کے رہائشی لاپتہ نصیر احمد ولد فقیر محمد آج چھ مہینے کی گمشدگی کے بعد تربت سے بازیاب ہواہے ۔


انہیں رواں سال 7 مئی کو ناصرآباد کیچ سے زمیاد گاڑی سمیت  بارڈر جاتے ہوئے لاپتہ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post