راشد حسین کی عدم بازیابی کے خلاف 27 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ قائم کرینگے۔ ہمشیرہ

 https://zrumbesh.com/urdu/post/entry/Quetta-22-11-2023



کوئٹہ جبری لاپتہ راشد حسین کی ہمیشرہ فریدہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی کو 2018 میں بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستانی اداروں نے متحدہ عرب امارات سے اغواء کرکے پاکستان منتقل کیاتھا اور تب سے آج تک میرا بھائی منظرعام پر نہیں آسکا ہے اور نا ہی ہمیں بتایا گیا کہ میرا بھائی کہاں اور کس کے تحویل میں ہے-

انہوں نے کہاہے کہ ان پانچ سالوں میں ہم نے سرکار کی جانب سے بنائے گئے کمیٹیوں اور کمیشنز میں پیش ہوئے، عدالتوں میں اپیلیں دائر کیں،لیکن ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا-

اس لیے27 نومبر کو ہم  ان کی بازیابی کے لئے اسلام آباد میں اپنا احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کرتے  ہیں اور اس احتجاج کے ذریعے پاکستانی حکومت اور اداروں سے اپنے بھائی کی بازیابی کا مطالبہ کرینگے-

انہوں نے اسلام آباد میں موجود بلوچوں و دیگر انسانی حقوق کے دوستوں سمیت میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت  کرنے کی اپیل کی ہے کے ہماری آواز بنیں تاکہ ہم اپنے بے گناہ بھائی کو نامعلوم قید خانوں سے بازیاب کراسکیں –

Post a Comment

Previous Post Next Post