پنجگور ‏فورسز ہاتھوں طالبعلم جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے شیردل بلوچ ولد ڈاکٹر صمد نامی طالب علم کو  پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کردیا۔


علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مذکورہ نوجوان کے گھر کو گھیرے میں لیکر گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی فورسز کے ہمراہ تھے۔


بتایا جارہاہے کہ لاپتہ طالب علم  نے ‏نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post