کوئٹہ فائرنگ دیگر حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ھلاک ،8 زخمی



کوئٹہ کے علاقے ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح فراد کی فائرنگ سے تھانہ زرغون آباد کا پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی نامی ھلاک ہو گیا۔ ھلاک پولیس کانسٹیبل  کو سول ہسپتال شال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ  برمہ ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں جمعہ گل خان ولد محمد خان کاکڑ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دریں اثناء منگچرکے علاقے میں بلوچستان سیکرٹریٹ کے خطیب مفتی عبدالرحمن شاہوانی روڈ حادثہ میں چار افراد سمیت زخمی جبکہ  چودہ سالہ لڑکاہلاک ہوا ہے ۔

سوراب کوئٹہ کراچی شاہراہ خالق آباد کے مقام پر ویگو اور کار میں تصادم۔ حادثے میں بچہ ھلاک چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ھلاک و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا گیا ہے ،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مولانا منظور احمد مینگل کے داماد اور ان کی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔


کوئٹہ سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علا قے پشتون آباد رشید چوک سے محمد انورنا می شخص کی نعش ملی ہے ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،مزید کارروائی جا ری ہے ۔
۔

Post a Comment

Previous Post Next Post