مشکے: حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک کردیئے ، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے بروز اتوار 19  نومبر کو صبح نو بجے دشمن پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو اس وقت  جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ مشکے کے علاقے منگلی کیمپ سے پیدل نکل کر مورچے کی طرف جا رہے تھے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کے حملے میں تین اہلکار  موقع پر ہلاک جبکہ چوتھا   زخمی ہوگیا ۔ حملے کے بعد دن بھر قابض فوج کے ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post