بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان بلال ولد احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق مذکورہ نوجوان جسکی عمر 16 سال ہے، اور وہ گوادر پی ٹی سی کالونی کا رہائشی ہے جس کو گذشتہ روز 20 نومبر کی شام کو فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
علاوہ ازیں تربت۔ میں کوچ کی ٹکر سے خاتون سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شال سے گوادر جانے والی الرؤف سروس کی کوچ نے ایم ایٹ شاہراہ پر ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ٹکر مار کر موٹرسائیکل سوار ایک خاتون اور مرد کو کچل دیا جن کی شناخت مھر نسا بنت دین محمد اور فھد ولد محمد حسن سکنہ ڈگاری کھن سے ہوا ہے۔