بلوچستان کے ضلع خضدار نال کوڑاسک کے رہائشی نوجوان دولہے لیاقت ولد سخی کو پاکستانی فورسز نے آج دوپہر کے وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کی دو روز بعد شادی ہونے والی تھی جبکہ فورسز نے اس کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ شادی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھا۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2012 میں لاپتہ مذکورہ نوجوان کے والد کو سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
علاوہ ازیں چاغی آرسی ڈی شاہراہ کے قریب لیویز چیک پوسٹ گزن پر ڈبل کیبن میں سوار دس سے زائد مسلح افراد نے رات گئے جدید اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ اسسٹنٹ کشمنر دالبندین چاغی کیمطابق فائرنگ سے تین لیویز فورس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی ہونے والوں میں حوالدار نعیم کانسٹیبل مقصود کانسٹیبل عبدالمالک شامل ہیں۔
لیویز فورس کی فوری جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان کا ہے کہ حملہ آوروں کا پیچھا کررہے ہیں۔