بلوچ بھائی وطن کے ساحل، وسائل کا دفاع اکیلے آپ کیلئے مشکل ہے،محمود اچکزئی



کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ  ہمیں یہاں برابرکا شہری تسلیم کیا جائے نا انصافیوں، نفرت کو جنم دیتی ہے اور نفرت جنگوں کو اس لئے ہمیں انصاف کے حصول کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

غلط اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے آج حالات اس نہج پر جا پہنچے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کاسہ اس کے بیش بہا قیمتی وسائل او رمعاشی مسائل کا حل آپ کی نظر میں کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف مینگل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے، عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار، چیئرمین تھینک ٹینک اویس جدون سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری بھوک افلاس اور مجبوریاں اللہ کی طرف سے نہیں یہ انسانوں کی طرف سے ہیں کوئی برا نہ مانے اس میں ہم بھی شریک ہیں آج بھی اس جدید دور میں تین جوڑے کپڑے پشتون و بلوچ کے ساتھ ہیں جذبات کی روح میں اپنا حق کے حصول کو استعمال کرنے کیلئے طاقت کی نہیں بلکہ سوچ سمجھ اور مل بیٹھ کر حاصل کرنے کی ضرورت ہے دنیامیں زندگی گزارنے کی پہلی اینٹ انصاف ہے جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں زندگی نہیں چلے گی یہاں بہادر لوگ ہیں وہ بے انصافی کی طرح زندگی جینا چاہتے ہیں ہم کسی سے خیرات نہیں چاہتے ہیں اور ہم غلامی کی زندگی گزارنے کیلئے بھی کسی صورت تیار نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش اور مغربی پاکستان کے درمیان اس بات پر اختلاف ہوا کہ بنگال 56 فیصد اور مغربی پاکستان 46 فیصد تھے اس وجہ سے بات بگڑ گئی اور 24 سال بعد پاکستان  کے دو ٹکڑے ہوئے ۔

انھوں نے کہاہے کہ  سوئی سے گیس نکلی پنجاب اور اسلام آباد کے پہاڑوں تک پہنچادی گئی لیکن ڈیرہ بگٹی کے مکین آج بھی اس گیس سے محروم ہیں یہ بے انصافی ہے اس طرح ہم آپ کو ریکوڈک سیندک سنگ مرمر پر کسی صورت نہیں چھوڑینگے ۔

انھوں نے کہاکہ  بلوچ بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں وطن کے وسائل کادفاع اکیلا آپ کیلئے مشکل ہے اگر ہم بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کی برابری کو تسلیم کریں تو ہمارے وسائل کھربوں کے ہیں لیکن ہم ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ۔

انھوں نے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  پشتون بلوچ خطرناک جرم کررہے ہیں تو پھر سزا دی جائے انگریزوں نے ہم کو تقسیم کیا تھا انگریز سے ہمارا جھگڑا یہ تھا کی اس وطن پر ہم آزادی چاہتے ہیں بلوچستان میں حکمرانی یہاں پر رہنے والوں کا حق ہے ہم اپنے وسائل کسی اور کو چھیننے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے ۔ ہم نے انگریزوں، غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے اگر یہ ہمارا گناہ ہے تو ہمیں یہ غداری قبول ہے۔






ن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ وطن عزیز ہے اس لئے ہمیں برابری کا شہری تسلیم کیا جائے تاکہ ملک کو آگے لے جایا جاسکے۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف مینگل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے، عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار، چیئرمین تھینک ٹینک اویس جدون نے بھی خطاب کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post