آواران فورسز نے ایک ہی خاندان کے دو افراد کو لاپتہ کردیا



آواران کے علاقہ  پیراندر میر دوست بازار سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز فوجی آپریشن دوران  ایک ہی خاندان کے دو افرادچچا بھتیجے عالم ولد شاکر اور گمانی ولد باہوٹ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاندان کو فورسز نے 2018 میں آواران کے پہاڑی علاقہ جلونٹی سے زبردستی نقل مکانی کروا کر  پیراندر میں رہنے کا حکم دیاتھا ۔ جس کے بعد وہ مجبور ہوکر اپنی آباو اجداد کی زمینیں چھوڑ کر  اور مال مویشی بیچ کر یہاں آکر کاشت کاری  کر رہے تھے ۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post