حب چوکی: چوروں نے بلوچی زبان کے معروف گلوکار عاصم بلوچ کے اسٹوڈیو کا صفایا کردیا



بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں رات گئے چوروں نے بلوچی زبان کے معروف گلوکار اور کمپوزر عاصم بلوچ کے رژن اسٹوڈیو کا صفایا کردیا۔

چوری شدہ سامان میں کمپیوٹر،میک،ایل سی ڈی اور اے سی سمیت دوسری چیزیں شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق عاصم بلوچ نے اپنی زندگی کے تمام سرمایہ رژن اسٹوڈیو پر لگادیا تھا جہاں پر نوجوان نسل کے گلوکاروں کی کافی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی لیکن چوروں نے رژن اسٹوڈیو کا صفایا کرکے انہیں کافی نقصان پہنچایا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post