کراچی لاپتہ افراد بازیابی کیس، روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ،پولیس پر عدالت کی عدم اعتماد

 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے ۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے  رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اب لاپتہ افراد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چاہیے۔
اور رپورٹ دی جائے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیا کام کیا ہے؟

عدالت کے ایک جج  نے استفسار کیا کہ 20، 20 جے آئی ٹی کے سیشنز ہوتے ہیں تو کوئی شخص بازیاب بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ ایسے لوگوں کا وقت خراب نہ کریں، لوگ کرایہ خرچ کر کے عدالت پہنچتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت میں موجود لاپتہ کامران کمال کے اہلِ خانہ نے استدعا کی کہ کامران 2016 سے لاپتہ ہے، اس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ کہاں ہے؟  ہمارے پیارے کہاں ہیں کس حال میں ہیں کچھ تو بتایا جائے؟

لاپتہ مشتاق کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا مشتاق 2015 سے لاپتہ ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جلد اقدامات کریں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے لاپتہ افراد سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹ دے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں .


Post a Comment

Previous Post Next Post