پشاور،خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک ـ مہمند ایجنسی میں نامعلوم افراد نے مشینری جلا ڈالی ـ کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، ہوٹل میں شہرویوں کو لوٹا گیا

 


پشاور ،کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں پولیس کانسٹیبل نعیم نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ـ

پولیس کے مطابق کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو  وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل نعیم اوراس کے ساتھی آصف کو گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور  تھانا ریگی میں تعینات کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ شب قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس میں چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ـ

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہیکہ شمالی وزیرستان کے حملے میں ان کے جنگجوؤں نے نائٹ ویژن دوربین سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لیا ہے ـ

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزی میں چند روز قبل پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ماربل کان کے قریب مشہور ٹھیکدار (سلمان خاصدار) کی مشینری کو نذرآتش کردی ۔

مقامی نمائندہ کے مطابق مشینری میں ٹھیکدار کے روڈ رولر کو نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر نزرآتش کر کردیا جس کے شعلے دور دور تک دکھائے دیئے

ذرائع  کا کہنا تھا کہ اب بھی کافی علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور ماربل کانوں پر اب بھی ان کی باقاعدہ حاضری ہوتی رہتی ہے، یہ واقعہ بھی ان کی کچھ نافرمانیوں کی کھڑی ہوسکتی ہے ـ

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے، نیوکراچی سیکٹرالیون میں ملزمان نے چائے کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، ملزمان کے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چارملزمان نے ہوٹل پر واردات کی، دو ملزمان نے ہوٹل کے باہر شہریوں کو لوٹا اور دو نے کیش کاؤنٹر سے رقم نکالی۔

ڈاکوؤں نے 3 منٹ میں سے زائد اطمینان سے لوٹ مارکی اور لوٹ مار کے دوران ہوٹل کے کولر سے پانی بھی پیتے رہے ، 2 ڈاکو قمیض شلوار اور 2 پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔

فوٹیج میں ملزمان کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ، ملزمان 10 سے زائد افراد سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر باآسانی اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post