سوراب (مانیٹرنگ ڈیسک) سوارب میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے سوراب کے نواحی علاقوں میں تباہی مچادی ، بدر مولی اور جیوا میں بڑے پیمانے پر زرعی نقصانات ، سولر پینلز اکھڑ کر تباہ ہوگئے ، سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکیں بری طرح متاثر ، انتظامیہ اور حکومت سے نقصانات کے ازالے اور متاثرہ سڑکوں کی بحالی کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی طوفانی ہواو¿ں اور بارشوں نے سوراب کے نواحی علاقوں گدر مولی جیوا اور لاکھوریان میں تباہی مچادی ہے ، گدر پٹ میں طوفانی ہواو¿ں کے نتیجے میں سعید احمد ہارونی نامی زمیندار کے لاکھوں روپے مالیت کے زرعی سولر پینلز تباہ ہوگئے جبکہ مولی لاکھوریان میں سیلابی ریلے تیار فصلات بہا کر لے گئیں اور کاشت کاروں کو مجموعی طور پر لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچا ہے ، دوسری طرف سیلابی ریلوں سے تحصیل مہر آباد کے علاقے مولی اور جیوا میں رابطہ سڑکیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور ان علاقوں کا دوسرے شہروں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، متاثرہ مکینوں نے انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے نقصانات کے ازالے اور سڑکوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔