اوٹاوا، سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیینڈا کے صوبے برٹش کولمبیا طیارہ گرنے سے بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ایمرجنسی سروس کے مطابق کھلے میدان میں گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا دیا تاہم کوئی زندہ نہیں بچ سکا ۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔