تربت۔ بل نگور سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد، حب روڈ حادثات میں 2 افراد ھلاک



ضلع کیچ کے علاقہ بل نگور سے جمیل ولد عید محمد ساکن سورک بل نگور نامی نوجوان جنہیں کچھ دن قبل نامعلوم افراد نے اغواہ کیا تھا ۔ 


جمعرات  کی شام اس کے  گولیوں سے چھلنی نعش نودز اور  ناصر آباد کراس پر روڈ کے کنارے پڑی ملی ہے .


جسے انتظامیہ نے تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیاہے ۔ 



دریں اثناء حب کے صنعتی ایریا نظر چورنگی اور ناردرن بائی کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد ھلاک ،نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ،ضروری کاروائی کے بعد بچے کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز حب کے صنعتی ایریا نظر چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹکر سے 7سالہ نوید ولد غفور نامی بچہ ھلاک ہو گیا جس کی نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ  دوسرے  حادثہ میں حب کے قریب ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 45سالہ کریم ولد مٹھاخان نامی موٹر سائیکل سوار ھلاک ہو گیا متوفی کی نعش قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post