11سالوں سے جبری لاپتہ سعید احمد کو بازیاب کیا جائے، لواحقین



مستونگ سعید احمد کو  11 سال قبل مستونگ سے ریاستی اداروں نے جبری گمشدگی کا شکار بنایا دیا  جو تاحال لاپتہ ہیں ان خیالات کا اظہار لوحقین نے جاری ویڈیو پیغام میں کیاہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اِن 11 سالوں میں ہمیں ان کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے کہ وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے اور انہیں کس جرم کی پاداش میں لاپتہ کیا گیا ہے اور پورے خاندان کو کیوں اجتماعی سزا اور اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔


 لواحقین کا  کہنا ہے کہ اگر ان پر کوئی جرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ،اس طرح سالوں سے لاپتہ کرنا غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ سعید احمد کے با حفاظت بازیابی کے لئے ہماری مدد کریں اور ہماری آواز بنیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post