اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک میں جی ٹی روڈہٹیاں کےقریب افغان مہاجرین کو لےجانے والے ٹرالر کو حادثہ، 2 افراد ھلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ اٹک میں جی ٹی روڈ پر افغان مہاجرین کے ٹرالر کو پیش آنے والے حادثے میں خاتون سمیت 2 افرادھلاک اور 25 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں،۔
4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیاگیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر میں 5 افغان خاندان کے افراد سوار تھے، متاثرہ افغان خاندان سنگجانی سے افغانستان جارہے تھے، نعشیں اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثہ ٹرالر کا ٹائر پھٹنے باعث پیش آیا۔