تربت پولیس اہلکار سمیت چار قابض ایف ڈبلیو او اہلکار ہلاک، ایک زخمی،چاروں نعشیں مظفر گڑھ منتقل



تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں آج الصبح مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار غیر مقامی افراد محمد عظیم ولد ظفر علی سکنہ مظفر گڑھ پنجاب، شہباز ولد غلام رسول مظفر گڑھ پنجاب، باقر علی ولد شیر محمد مظفر گڑھ پنجاب، شھزاد احمد سکنہ مظفر گڑھ ‎پنجاب اور  پولیس اہلکار عطا جان ولد محمد اسلم سکنہ نودز ‎تربت کو ہلاک کردیا۔


 فائرنگ سے ایک شخص مدثر ولد شیر محمد سکنہ ڈی جی خان زخمی ہوگیا ۔


واقع بعد ھلاک اور زخمیوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد  چار نعشیں مظفر گڑھ کے لئے روانہ کردی گئیں ، ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نعشوں کو خصوصی ایمبولینسز میں پولیس اور لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ مظفرگڑھ گڑھ روانہ کیا گیا ہے۔


آپ کو علم ہے رواں ماہ تربت میں پانچ خفیہ اداروں کے اہلکار مارے گئے تھے جنھیں قابض حکام نے مزدور ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی مگرحقیقت اس وقت سامنے آگیا جب خصوصی جیٹ اور فوجی ہیلی کاپٹروں زریعے انھیں پنجاب لے جایا گیا اور وہاں سلامی دی گئی ۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے فورسز کی خو ب دھلائی کی ۔ تاہم آج فائرنگ میں ھلاک افراد کو بذریعہ ایمبولنس روڈ زریعے لے جایا گیا ہے ۔ 


 تربت پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ھلاک مقامی پولیس اہلکار کی تدفین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔




Post a Comment

Previous Post Next Post