بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آوار میں فورسز قافلہ کے ٹرک اور بالگتر میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم میں اڑانے کی تین منٹ 40 سیکنڈ کی ویڈیو https://rumble.com/v3e5xmf-september-2-2023.html پر جاری کردی ہے ۔
آپ جانتے ہیں 27 جون 2023 کو جاری بیان میں ترجمان نے کہاتھا کہ سرمچاروں نے پیراندر آواران کے علاقے گلامو میٹھاگ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کرکے قافلے کے فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا ہے جس میں سوار نائب صوبیدار اقبال اور لانس نائیک حاجی محمد سمیت چار اہلکار ھلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
اس طرح میجر گہرام بلوچ نے 7 اگست 2023 کو جاری بیان میں
پاکستانی فوج کی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے اسحاق ولد یعقوب کو ساتھیوں سمیت حملے میں ہلاک کر نے کی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بالگتر کے علاقے نلی میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکے سے اڈا دیا جس کے نتیجے میں اہم ریاستی کارندہ اسحاق ولد یعقوب اپنے6ساتھیوں سمیت منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہونے والے قومی مجرموں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار اور قاسم ولد عبدالحکیم سکنہ پروم شامل ہیں۔
انھوں نے کہاتھا کہ مزکورہ ڈیتھ اسکواڈپاکستانی خفیہ ادارہ ایم آئی کی زیر نگرانی خالد ولد یعقوب کی سربراہی میں متحرک تھا جو بالگتر، کیلکور، کولواہ، بلیدہ اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشنوں، بلوچ سرمچاروں کی راستہ روکنے،عام لوگوں کی جبری گمشدگی و قتل کرنے، عوام پر مظالم ڈھانے، سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ ان عنا صر کو قومی جرائم کی ارتکاب کے بعدبلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ روز نشانِ عبرت بنایا۔
اسحاق ولد یعقوب قومی مجرم یعقوب کا بیٹا تھا جسے 2011 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گیارہ ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا۔ یعقوب کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے خفیہ دارے، ایم آئی نے ان کے بیٹوں خالد اور اسحاق کو بلوچ قومی جہد کے خلاف ٹاسک دے کر مسلح بنا کر خالد کی سربراہی میں
ایک اسکواڈ قائم کیا۔ تنظیم کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے بعد بھی وہ اپنے قوم دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔ مزکورہ قابض ریاستی گروہ،بالگتر، کیلکور اور باقی علاقوں میں متعدد بلوچ سرمچاروں اور عام بلوچوں کی شہادت میں برائے راست ملوث تھا۔
ترجمان نے کہاتھا کہ ھلاک ہونے والوں میں ایک منحرف سرمچار نظام عرف دیدار ولد واجداد بھی شامل ہے جو چند ماہ قبل قومی جہد سے دستبردار ہوکر دشمن کے صف میں شامل ہوکر خالد کی سربراہی میں جہدکاروں کے خلاف متحرک تھا۔
اس اسکواڈ کی سربراہی خالد ولد یعقوب کررہا ہے، جو ہمارے ٹارگٹ لسٹ پر ہے اور اسے قوم دشمن سرگرمیوں کی سزا ہر صورت دی جائے گی۔ خالد کو علاقے میں چند نام نہاد سیاسی شخصیات اور میر و متعبروں کی پشت پناہی حاصل ہے جن کو واضع طور پر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مجرمانہ فعل سے باز رہیں، ہماری جہد قوم کی آزادی کے لیے ہے اگر ایسے کوئی بھی شخص دشمن کا معاون کار ہو گا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان قومی مجرموں کے ہلاک کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس حملے کی ویڈیو تنظیم کے پاس موجود ہے جسے جلد میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔