بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے نلی میں فوج کی مرکزی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو اطراف سے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی کیمپ کو ہفتہ اتوار کی درمیانی شب تقریبا 9 بجے ساڑھے نو بجے نشانہ بنایا گیا اور کافی دیر تک راکٹ اور گولیوں کی آواز گونجتی رہی ۔