کیچ تربت دس سالہ بچے کے والد نے سوشل میڈیا پر اپنے معصوم بیٹے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بچے کے زخم دکھاتے ہوئے کہاہے کہ آپسر کے رہائشی وقاص نامی مدرس نے بچے پر شدید تشدد کرکے اسے لہو لہان کردیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم بچوں کو قرآن پاک پڑھنے مدرسہ بھیجتے ہیں تو انھیں شفقت اور پیار سے پڑھایا جائے تاکہ بچے کچھ سیکھ جائیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ حد یہ ہے نہ صرف مزکورہ مدرس نے بچے کے نہ صرف منہ پر طمانچے مارے ہیں بلکہ انھیں اٹھاکر زمین پر دے مارا ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے ۔
انھوں نے کہاکہ جب ہم واقع بابت شکایت لیکر مزکورہ مدرسہ گئے تو انھوں نے ہماری شکایت کو ان سنی کردیا ۔
ویڈیو میں بچے کے چہرہ پر زخم کے نشان صاف دکھائی دے رہے ہیں ۔