کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابراہیم لہڑی کی بی این پی میں شمولیت کا اعلان۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی میں شمولیت کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ بلوچستان کی سیاست میں پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ بی این پی کو ایک جانب دھکیلا جارہا ہے۔ بلوچستان کا کوئی علاقہ اس وقت محفوظ نہیں۔ نگراں حکومت کے حوالے سے کہہ چکا تھا کہ یہ انڈر ٹیکر حکومت ہوگی۔ بلوچستان میں آج بھی حالات بدلے نہیں۔ ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے۔
انھوں نے جنرل مشرف کے دور میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے بات کی۔ اپنے موقف کی وجہ سے ہمیشہ ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم اور سنگین ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کیساتھ ہمارا مسئلہ لاپتہ افراد پر بنا۔ گورنر بلوچستان کو استعفیٰ دینے کا نہیں کہا ہے ۔ ہمارے ایم پی ایز کی تجاویز پر کام ہوئے فنڈز نہیں ملے۔