اوستہ محمد زمینوں پر قبضہ اور گھر پر فائرنگ کرنیوالے سے تحفظ دیا جائے،متاثرہ خاندان کا مظاہرہ ۔

 


اوستہ محمد (آن لائن) گوٹھ اللہ رکھیہ جمالی کے رہائشی اللہ رکھیہ جمالی حسین بخش جمالی نے چھوٹے بچوں کے ہمراہ اوستہ محمد رجسٹرڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کزن غلام علی جمالی ناجائز ہماری زمینوں پر قبضہ کرناچاہتا ہے اور آئے روز ہمارے گھروں پر فائرنگ کر کے چلا جاتا ہے ہم غریب لوگ ہیں اور اپنی زمینوں پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ایس ایچ او گنداخہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے ہم کئی مرتبہ ایس ایچ اوگنداخہ کے پاس گئے لیکن وہ کارروائی کرنے سے ٹال مٹول کررہا ہے۔


 انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے  جو دھشت گردی کر کے ہم پر فائرنگ کرتا ہےاور  پولیس ان کی سپورٹ میں ہے ہمیں حرساں کیا جا رہا ہے۔وہ ان سے  ہمیں انصاف فراہم کریں ۔  


Post a Comment

Previous Post Next Post