حب شہر کے قریب بھوانی گجر ہوٹل سے متصل شال کراچی شاہراہ پر قائم گجر ندی پل کے ساتھ کریکر بم کا زوردار دھماکہ ہوا ہے ۔
مقامی ہائیٹ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور بم ڈسپوزل ٹیم وقوعہ کا معائنہ کررہے
کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ جوسک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے شام کے وقت دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
ذرائع کے مطابق فورسز کو بم حملے میں جانی نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے ۔
آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے بم حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔
۔