مشکے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک، نوجوان کو ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے قتل کردیا ہے پانک



مشکے میں جمعہ کی شام  نامعلوم مسلح افراد نے مشکے ندی میں فائر کرکے 37 سالہ رحیم داد ولد امیت محمد حسنی ساکن کالار مشکے کو قتل کردیا۔ مشکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔


مشکے حالیہ مہینے بازیاب ہونے والے نوجوان کو ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے ھلاک کردیا ہے ۔ پانک


آواران بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے سوشل میڈیا ایکس پر کہاہے کہ 

5 جون کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے رحیم داد کو اس ہفتے رہا کیا گیا تھا، جسے آج مشکے میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈز نے بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ یہ گھناؤنا فعل انصاف کی فوری ضرورت اور استثنیٰ کے خاتمے کو اجاگر کرتا ہے۔  ہم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کے لیے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post