ہرنائی مسلح افراد کی کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ، شاہراہ پر ٹریفک معطل



ہرنائی  ہرنائی ٹو شال روڈ زیارت ایریا مانگی ژڑ بابا کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سے جانے والے کوئلے سے لوڈ چار  ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردئیے تاہم ڈرائیور محفوظ رہے ۔  


شال ہرنائی روڈ مانگی اور کچھ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ۔


آپ کو معلوم ہے رواں سال 26 جون کو درجنوں لوڈ ٹرکوں کو مسلح افراد نے جلادیاتھا۔


آخری اطلاع تک کسی نے اس حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل اکثر حملوں کی ذمہداری  آزادی پسند قبول کرتے رہے ہیں ۔ جن کا کہنا ہے ہم اپنے معدنیات قابض ریاست کو لوٹنے نہیں دیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post