خضدار گرلز کالج میں سہولیات کی عدم فراہمی اور پرنسپل رویے کیخلاف احتجاج ، مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے، ایس ایس ایف

 



خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار)ضلع خضدار میں قائم گرلز کالج خضدار کے طالبات کالج میں سہولیات کی عدم فراہمی اور کالج پرنسپل کے رویے کیخلاف کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئیں۔
احتجاجی دھرنے پر بیٹھے طالبات کا کہنا تھا گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبات ٹرانسپورٹ و دیگر بنیادی سہولیات کے مطالبات کے لئے بارہا کالج پرنسپل و انتظامیہ سے درخواست کر چکی ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ  آج احتجاج کر رہی ہیں-

انھوں نے کہاہے کہ طالبات نے جب  شکایت کی تو   کالج پرنسپل و دیگر انتظامیہ نے  شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے  طالبات کو  احتجاج سے روکنے کیلے  کالج کا دروازہ بندہ کردیا گیا اور احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی انھیں حراساں کیاگیا ۔

طالبات کا کہنا ہے کہ  چوکیدار و کالج انتظامیہ طالبات کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، کئی طالبات کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے ہیں-
خضدار کالج طالبات کا مزید کہنا ہے انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی ختم کرتے ہوئے ہمارے احتجاجی مطالبات پر عمل کرے وگرنہ صورت طلباء ایسے ہی کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے رہینگے، جس کی ذمہ داری کالج پرنسپل پر عائد ہوگی-

خضدار ( پ ر) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گرلز ڈگری کالج خضدار کالج میں ٹرانسپورٹ کی مد میں فیس طلبی، کلاسز کی بےقاعدگی، اساتذہ کی کمی، کالج انتظامیہ کی جانب سے مختلف ہتھکنڈوں کے زریعے طالبات کو ہراساں کرنے و دیگر مسائل کے باعث طالبات سراپا احتجاج ہیں، تنظیم طالبات کے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیںترجمان کا کہنا تھا کہ مزکورہ مسائل کے بارے میں طالبات نے بارہا کالج پرنسپل و دیگر زمہ داران سے ملاقات کی اور مسائل کو حل کرنے کا کہا لیکن طالبات کی خاطر خواہ شنوائی نہیں کی گئی، طالبات اکیڈمک سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے باعث پر امن احتجاج پر مجبور ہیںانہوں نے کہا کہ بوائز ڈگری کالج ، گرلز ڈگری کالج، نرسنگ کالج خضدار ، یو ای ٹی خضدار ، ایس بی کے خضدار سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں، اکیڈمک سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات زہنی تشنگی کا شکار ہیںترجمان نے کہا کہ ہم پرنسپل گرلز ڈگری کالج خضدار، ڈی ایم او قلات ڈویژن ، ڈائریکٹر آف جنرل کالجز بلوچستان، خضدار کے مقامی رہنماؤں سمیت دیگر زمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ طالبات کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری رکھ سکیںواضح رہے کہ طالبات کہ احتجاج کے دوران کالج انتظامیہ نے کئی طالبات کو گھنٹوں تک زبردستی کالج میں محصور کرکے ہراساں کیا، لیکن بالآخر معصوم طالبات نے اعلی عہدوں پر بیٹھے مقتدر بالا حلقوں کی جانب سے روا ناروا سلوک کو نظر انداز کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور مین آر سی ڈی روڈ پر مسافروں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا آج کا احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات میں یقین دھانی پر محدود مدت کے لئے مؤخر کردیاترجمان نے آخر میں کہا کہ اگر طالبات کے مطالبات پر سنجیدگی سے عمل کرکے گرلز و بوائز ڈگری کالج خضدار کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو طلباء و طالبات کے لئے پر امن احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا اور تنظیم طلبہ کے احتجاج کو مزید وسعت دیکر سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ شخصیات و اداروں پر عائد ہوگی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post