چترال :تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری بیان میں کہاہے کہ دودن سے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھیوں کی جانب سے چترال کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف نہایت منظم اور کامیاب آپریشن جاری ہے ـ
دشمن سابقہ روش کے مطابق اپنی ناکامی اورشکست چھپانے کے واسطے ایک بارپھر یہ پروپیگنڈا کرتے ہوئے نہیں شرماتا کہ تحریک طالبان پاکستان نے افغان سرزمین کا استعمال کیاہے ـ
ترجمان نے کہاہے کہ چترال میں ہمارے ہزاروں رضاکار پہلے سے چترال ہی کی سرزمین پر مراکز قائم کئے ہوئے ہیں،اس آپریشن کا آغاز چترال کی غیور عوام کے پرزور مطالبے کے بعد وزارت دفاع کی ہدایات کے مطابق کیاگیا ہے۔اس آپریشن میں چترال کی غیور عوام بحمد اللہ تحریک طالبان پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ـ
تحریک طالبان پاکستان ریاست پاکستان کے اس جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
اور یہ بتانا چاہتی ہے کہ اس وقت پاکستانی ریاست کے بے تحاشا اور ہمہ جہت مظالم سے تنگ آئی ہوئی غیور عوام ملک کے دیگر خطوں میں بھی اسی طرح کامیاب آپریشن کے مطالبات کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ جب تک پاکستانی ریاست ہمارے دین،مال، جان اور عزتوں پر حملہ آور، اور شریعت کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ رہے گی تب تک ہماری کاروائیاں شدت سے جاری رہیں گے ـ