ہمارے پیارے ہمیں سلامت اور زندہ واپس چاہئیں۔8 ستمبر کو ایکس کمپین میں آواز اٹھائیں ۔ لاپتہ عظیم بلوچ کی ہمشیرہ




گودار لاپتہ عظیم دوست بلوچ کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں بتایاجائے کہ ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔


 ہمارے  بھائی کو 3 جولائی 2015 کو گودار سے لاپتہ کیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ بھائی کے لاپتہ ہونے کے بعد ہم شدید اذیت کا شکار ہیں اور میری والدہ بیٹے کی انتظار اور غم میں مریضہ بن چکی ہے اور ہمارے گھر میں خوشی کے بجائے درد، تکلیف اور آنسوؤں نے ڈیرا جما لیا  


 انہوں نے کہا ہے کہ  بھائی کے گمشدگی کوج 9 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے، یہ 9 سال ہم نے کیسے گزارے ہیں کوئی اس کا تصور نہیں کرسکتا۔


انھوں نے کہاہے کہ  ہمارے پیارے زندہ اٹھا لئے گئے ہیں اور ہمیں وہ صحیح، سلامت اور زندہ واپس چاہئیں۔


انہوں نے کہا ہے ہم اپنے بھائی عظیم دوست بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے کل بروز جمعہ 8 ستمبر کو بلوچ وائس فار جسٹس سے مل کر ایکس پر ایک کمپین چلائیں گے۔  لہذا تمام انسان دوست افراد سے اپیل کرتی  ہیں کہ وہ کمپین میں حصہ لے کر  بھائی کی بازیابی کے لئے آواز اُٹھائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post