ضلع واشک 5 سال سے لاپتہ محمد آصف سمالانی کی بےبس ماں اور والد گل میر سمالانی نے پریس کانفرنس دوران کہاہے کہ انکا بیٹا گذشتہ پانچ سال سے لاپتہ ہے ۔
انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے بیٹے کے اغواء میں اسکے سسرال والے ملوث ہیں کیوں کہ ان کے ہاں وہ رہائش پذیر تھے اور وہیں سے لاپتہ ہواہے ۔
انھوں نے کہاکہ وہ ہمیں بتائیں کہ وہ کیسے اغوا ہواہے ، مگر وہ ہم پر الزام لگارہے ہیں کہ اپنے بیٹے کو خود چھپایا ہواہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ حکومت ذمہدار ہے ہمارے بچے کو ڈھونڈیں وہ گذشتہ 5 سال سے لاپتہ ہے ۔ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا بیٹا کہاں اور کس حال میں ہے، زندہ ہے یا شہید کردیا گیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمارے ہر دن اور لمحہ عذاب سے کم نہیں ہے ہمیں ہر آہٹ پر اپنے بیٹے کے آنے کا گمان رہتا ہے ہم غریب لوگ ہیں عدالت عالیہ سے اپیل کرتے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔