مشکے اور کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 نوجوان جبری لاپتہ



آواران کے تحصیل  مشکے سے اطلاعات ہیں کہ تین اور چار ستمبر 2023 کی درمیانی شب پاکستانی فورسز نے  ابراہیم ولد عید محمد نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان  مشکے کے علاقے گجلی کا رہائشی ہے ،جنہیں 2018 کو پاکستانی فورسز نے انکے  آبائی علاقے سے جبراً نقل مکانی کروا کر گجر میں رہنے پر مجبور کیا تھا ۔ 


علاوہ ازیں کراچی: پا کستانی فورسز خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے منگل بدھ کی درمیانی شب لیاری سنگولین  حیدری ہوٹل ایئریا  میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر جنریٹر مستری  نوجوان عبداللہ ولد عبدالعزیز کو حراست میں لیکر جبری لا پتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post