گیشکور، سوئی تربت سے 7 افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



آواران  گیشکور سنڈم  سے پاکستانی فورسز نے  سجاد ولد  گنج بخش، عظیم ولد  داد محمد اور حضور بخش ولد معیار  کو فورسز نے چھاپہ دوران  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر جامک ولد وشو بگٹی نامی ڈاکٹر کو سوئی کے تحصیل بازار سے ان کے کلینک سے خفیہ اداروں اور ایف سی کے اہلکاروں نے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔ 


اس طرح لیاقت ولد پارو بگٹی کو اب  سے کچھ دیر قبل پاکستانی فوج نے سوئی کے ظفر کالونی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔ 


بلوچستان کے علاقے مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت طالب علم ملک جنید ولد بابو عرب سکنہ روینی پڑنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔


مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز شام کے وقت پڑنگ آباد بائی پاس کے قریب رئیسانی پمپ سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔ 


دریں اثناء کیچ تربت میری کلات سے کو 20 ستمبر 2023 کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post