آواران اور کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران اور کیچ میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج تقریباً چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ، بدرنگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے۔


ترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔


بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post