کوئٹہ پولیس پارٹی پر دستی بم حملہ 3 افراد زخمی، ذمہداری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی




کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ  پر پولیس کے گشتی پارٹی  پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ 


عینی شاہدین کے مطابق  بم حملے میں  کریم نواز اور نیازاللہ  نامی دو افراد 3 زخمی ہوگئے  ہیں۔ 


بعد ازاں زخمیوں کو فوری طور پرسول ہسپتال شال منتقل کردیا گیاہے۔ 


واقع کی ذمہداری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ۔ 


انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں سریاب روڈ سروے کے مقام پر کھڑے تقریباً چھ پولیس اہلکاروں پر تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے ہینڈگرینیڈ سے حملہ کیا جس میں ہلاکتوں اور زخمیوں کا قوی امکان ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post