ڈیرہ بگٹی تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری درجنوں افراد لاپتہ

 


بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ پاکستانی فوج کی مزید چالیس گاڑیوں پر مشتمل ایس ایس جی کمانڈوز کا ایک دستہ آج صبع کشمور سندھ سے سوئی پہنچا ہے  جو اس وقت سوئی کے علاقے رستم دربار کے علاقے میں آپریشن کررہا ہے ۔

پاکستانی فوج کے ہمرا ہ کٹ پتلی نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی تشکیل کردہ ڈیتھ سکواڈ کے آلہ کار بھی شامل ہیں۔

آپ کو معلوم ہے سوئی میں چھ ہیلی کاپٹر  تین چار دن سے موجود ہیں جو کہ مسلسل زین کوہ، اوچ اور سوئی کے نواحی علاقوں سوناری، مٹ ٹھوبو، بھشک، لاغر داوان میں مسلسل شیلبگ اور بمباری کررہے ہیں۔

آج اطلاعات ہیں کہ مزید تین ہیلی کاپٹر بھی پہنچ کر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
مذکورہ ہیلی کاپٹرز سوئی آرمی چھاؤنی سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اسریلی کی طرف پرواز کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق کور کمانڈر  آصف غفور اور آئی جی ایف سی دونوں سوئی پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں جاری ریاستی دہشتگردی کو مزید تیزی کردیا گیا ہے۔

آپ کو علم ہے کہ فوجی آپریشن دوران ابتک دجنوں افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post